دنیا میں کمی ہے تو صرف ان لوگوں کی جو دوسروں کا خیال رکھتے ہیں مگر افسوس سب سے زیادہ نظر انداز بھی ہمیشہ ایسے ہی لوگوں کو کیا جاتا ہے اگر یا دیکھنا چاہتے ہو کہ دنیا تمہارے بغیرکیسی ہوگی تو بس یہ دیکھ لو کہ جو لوگ مرگئے دنیا ان کے بغیر کیسی ہے جن رشتوں کی بنیادہی لالچ پہ ہو وہاں سے کسی بھی احساس کی امید خوش فہمی سے زیادہ کچھ نہیں جب الله سے محبت ہوجائے تب سجدے بوجھ نہیں لگتے لالچ کی غرض سے بنے ہوئے رشتے پائیدار نہیں ہوتے جب آپ الله سے محبت کرتے ہیں تو وہ آپ کے دلوں میں انہی لوگو ں کو بسنے دیتا ہے
جو آپ کی محبت کے اہل ہو ادھوری باتیں اور ادھورے جملے سن کر اپنے مرضی کی داستانیں تخلیق کرنے والے لوگ ہمیشہ دکھ ہی اٹھاتے ہیں کسی شخص کی مدد کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اسے لفظوں کا تحفہ دیں ایسے الفاظ کا تحفہ جس سے اس کا حوصلہ بڑھے دکھ تب نہیں ہوتا جب لوگ نہیں سمجھتے تکلیف تب ہوتی ہے جب اپنے نہیں سمجھتے زندگی خوشی دے یا نہ دے تجربہ ضرور دیتی ہے جن رشتوں کو ہم نے محبت اپنائیت اور بڑی محنت سے سینچ سینچ کر بنایا ہو وہی رشتے جب ہمارے دل کو ہمارے جذبات کو تار تار کردیں تو پھر دکھ تو ہوتا ہے نا جب کسی تعلق کی معیاد ختم ہوجائے دونوں طرف سے سمجھداری والی باتیں شروع ہوجاتی ہیں